ابنا: الرسالہ ویب سائٹ کے مطابق دھرنے کے ایک منتظم احمد ابو ہلال نے کہا ہے کہ فلسطین کے اسکولی بچوں نے آج غزہ میں بجلی کے جاری بحران پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گذر گاہ رفح کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے مصری حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں بجلی کے جاری بحران کے فوری حل کی کوشش اورغزہ کے ساتھہ اپنے ملک کے دستخط شدہ سمجھوتے پر عملدرآمد کریں۔ اسی طرح دھرنے کے ایک اور منتظم حماد مبرد نے کہا ہے کہ غزہ کے بجلی کے بحران کے حل تک گذر گاہ رفح کے سامنے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ یونہی جاری رہےگا۔
قابل ذکر ہے کہ صہیونی ریاست نے اسماعیل ہنیہ کی زیر صدارت فلسطین کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کو کمزور بنانے کی غرض سے 2007 سے غزہ کا شدید طور پر محاصرہ کررکھا ہے اور وہ اس علاقے میں بنیادی ضرورت کی اشیاء اور دیگرسامان منجملہ ایندھن اور دواؤں کی منتقلی کی مکمل روک تھام کررہی ہے۔........ /169